اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" جو اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کونسل کی سالانہ نشست میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک کے دورے پر ہیں، نے سی این این نیوز چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے ہونے والی انٹرویو میں ایران مخالف امریکی نئے شرانگیز اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی۔
امریکی کے اس نئے فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی نمائندوں اور ان کے گھروالوں کی آمد و رفت پر پابندیاں لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ کی آمد ہی ان کے امریکی ہم منصب "مائیک پمپیو" نے کہا کہ محمد جواد ظریف کی آمد و رفت کیخلاف شدید پابندیاں لگائی گئی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سی این این کیساتھ اپنی انٹرویو میں ٹرمپ کیجانب سے ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے نام پر مراسلے بھیجنے کی تردید کرتے ہوئے کہا جاپانی وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر امریکی حکام کے پیغام کو زبانی بیان کیا جس میں کوئی نئی بات نہیں تھی۔
ظریف نے ایرانی میزائل پروگرام کے حوالے سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف مسلط کردہ جنگ کے تجربے کے پیش نظر ایرانی میزائل پروگرام، اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے لازمی ہے۔
یہ انٹرویو تفصیل سے اتوار کے روز نشر ہوجائے گی۔
/129
18 جولائی 2019 - 04:34
News ID: 962211
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کیجانب سے اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی نمائندوں کیخلاف شدید پابندیاں لگانے کو غیر انسانی قرار دے دیا۔